
ہاٹ لائن نیوز : مرغی کا گوشت سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 509 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے اور پرچون ریٹ 351 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 246 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری طرف ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار %1.30 اور سالانہ بنیاد پر %23.03 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، (ایس۔ پی۔ آئی) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق تیرہ جون کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کے آٹھ اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ انیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔