مرغی کاگوشت 7 روپےفی کلومہنگا

0
131

ہاٹ لائن نیوز : برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہوگیا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت 400 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ پرچون میں 415 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اس طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گوشت 7 روپے مہنگا ہونے کے بعد 602 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

انڈوں کی قیمت دو روپے اضافے سے 398 روپے فی درجن ہو گئی۔

گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی ہول سیل قیمت 395 روپے، پرچون قیمت 410 روپے جبکہ گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو تھی۔

Leave a reply