مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : مراکش میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونیوالے 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے۔
یہ حادثہ 15 جنوری کو پیش آیا ، جس میں 44 پاکستانیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ، لیکن مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ملی ہیں۔
نادراکو لاشوں کی نشاندہی کرنیکے لئے کہا گیا تھا ، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھیجی گئیں ، جس کے بعدشناخت کاعمل مکمل ہوا اور فہرستیں مرتب کی گئیں۔