مذاق نےچہرہ جھلسادیا
ہاٹ لائن نیوز : روس میں ایک شخص کوپارٹی میں مذاق کےسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑگیا ، جب ناراض عورت نے اسکے چہرے پر ابلتا ہوا پانی پھینک ڈالا۔
پارٹی میں ایک شخص نے مذاق میں کچن کے اندر دھواں والا بم پھینکا جہاں عورت کھانا بنا رہی تھی۔ غصے میں، خاتون ابلتے ہوئے پانی کے برتن کیساتھ کچن سےباہر نکل ائی اور اسکو مذاق کرنیوالے پر پھینک دیا۔