مداحوں نے اے آر رحمان سے معافی کا مطالبہ کر دیا

0
137

چنئی: ( ہاٹ لائن نیوز) اے آر رحمان کے کنسرٹ نے چنئی کے شائقین کو انتہائی بری طرح مایوس کیا جب کہ کچھ مداحوں نے خراب انتظام کی وجہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں شرکت کرنیوالوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر کو ناقص انتظام کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بہت سے لوگوں نے ٹویٹر پر زیادہ بھیڑ، ناقص آڈیو اور بھتہ خوری کی شکایات درج کروائی ہیں ، بھگدڑ میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے، جب کہ خواتین کو خوف و ہراس اور چھیڑ چھاڑ کا بھی سامنا کرنا پڑا ، دوسری جانب کنسرٹ میں چند بچے بھی لاپتہ ہوگئے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف نے انٹری گیٹس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو کنسرٹ کے خراب انتظامات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

https://twitter.com/mangathadaww/status/1700915048947032255?s=20

Leave a reply