
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے مسلم لیگ ن کی آمنہ حسین ،پیپلز پارٹی کی شگفتہ چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ۔
جسٹس فاروق حیدر نے درخواستوں پر سماعت کی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد ہوئے ۔