27

مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا منظور

وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کے ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس سے وسطی ایشیا اور افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 منظور کر لی گئی اور مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ لیجسلیٹو کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کی، کابینہ نے حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ تیار کر لیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے الیکٹرک پنکھوں کا توانائی سے متعلق معیار بھی مقرر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں