
لاہور ہائیکورٹ،
محکمہ پاسپورٹ کے 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے سرکاری وکیل کو کل ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی
بتایا جائے کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو سات ماہ سے تنخواہیں کیوں نہیں دی گئیں، عدالت
جسٹس انوار حسین نے محمد سرفراز سمیت 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی درخواست پر سماعت کی
درخواست گزاروں کے وکیل صفدر شاہین پیر زادہ نے دلائل دیئے
درخواست گزار محکمہ پاسپورٹ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹرز کام کرتے ہیں موقف
محکمہ پاسپورٹ نے درخواست گزاروں کو ملازمت سے فارغ کیا موقف
ہائیکورٹ نے محکمہ کا نوٹیفکیشن معطل کرکے ملازمت پر برقرار رکھا موقف
سات ماہ سے درخواست گزاروں کو کام کرنے کے باوجود تنخواہ نہیں دی گئی موقف
مہنگائی کے حالات میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے موقف
عدالت محکمہ پاسپورٹ کو سات ماہ کی تنخواہیں دینے کا حکم دے استدعا