
محکمہ وائلڈ لائف نے 13 شیر بازیاب کرا لیے
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر وائلڈ لائف نے بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اب تک 22 مقامات کی انسپکشن کر کے 13 شیر قبضے میں لیے گئے ہیں جبکہ پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ 5 مقدمات درج کیے ہیں اور 2 مزید مقدمات زیرِ کارروائی ہیں۔
لاہور سے 4 شیر، گوجرانوالہ سے 4، فیصل آباد سے 2، جبکہ ملتان سے 3 شیر بازیاب کروائے گئے ہیں، سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار برداشت نہیں کریں گے، عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، غیر قانونی شیر رکھنا جرم ہے، وائلڈ لائف قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہو گا، قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔