25

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق کراچی میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، شہر قائد میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں آئندہ 24 گھنٹوں میں داخل ہوں گی جبکہ اس دوران ہواؤں کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے. موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 جولائی کے دوران کشمیر، گلیات، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، فیصل آباد، لاہور سمیت راولپنڈی اوراسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں