75

محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن لاہور )محکمہ موسمیات نے جون کے دوسرے ہفتے میں ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس سال کی متوقع مون سون بارشوں کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں کہا ہے کہ ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے۔یکم جولائی سےاگست کےوسط تک کےپہلےفیزمیں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، مون سون کاموسم یکم جولائی سےستمبرتک ہوتاہے۔اس سال پنجاب،سندھ میں معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہیں، ملک کےدیگرحصوں میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں،محکمہ موسمیات موسلادھاربارش کےنتیجےمیں سندھ،پنجاب میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہیں، آزادکشمیراورکےپی کےشہروں میں بھی اربن فلڈنگ کےخدشات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں