
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے ضلعی ہیلتھ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔