محکمہ زراعت پنجاب نے جامع پلان تیار کرلیا

0
168

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ زراعت پنجاب نےصوبہ میں فارم میکانائزیشن کے فروغ کیلئے جامع پلان تیار کر لیا۔

کسانوں کو ٹریکٹرز، ہارویسٹرز سمیت 22 اقسام کی مشینری رعائتی قیمت پر فراہم کی جائیگی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس میں پلان کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ زراعت کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ پنجاب حکومت صوبہ میں زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن نہیں۔فارم میکانائزیشن سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے مشینری کے استعمال سے سموگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفننگ میں بتایا گیا ہے فصلوں کی بوائی، اور کٹائی میں جدید مشینری کے استعمال سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ جدید مشینری کا استعمال نہ ہونے کے باعث گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن، چاول میں 36 لاکھ ٹن نقصان ہوتا ہے۔ پیداواری نقصانات کو کم کرکے کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کے حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

Leave a reply