
محمد شامی بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑے
انڈین ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے میڈیا کی جھوٹی خبروں پر تنقید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں، محمد شامی جو آئی۔ پی۔ ایل میں سن رائزز کی نمائندگی کر رہے ہیں طویل ترین فارمیٹ میں کوہلی اور روہت شرما کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہیں مطلب وہ ٹیسٹ کیریئر کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سلیکٹرز محمد شامی کو فٹنس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں ڈراپ کر سکتے ہیں، لیکن محمد شامی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت اچھا ہوا مہاراج‘ آپ کو اپنی نوکری کے دن بھی تو گننے ہیں کہ کتنے رہ گئے، کبھی تو آپ اچھا بول لیا کریں، یہ اب تک کی سب سے افسوسناک اسٹوری ہے۔