لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے معاملہ پر محمد خان بھٹی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ، محمد خان بھٹی کو نوٹس موصول نہ ہونے کی بناء پر سماعت ملتوی کی گئی ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے محمد خان بھٹی کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ۔
پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کامقدمہ درج کیا،محمد خان بھٹی کیخلاف تحقیقات میں جرم ثابت ہوا، مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس ڈسچارج کیا ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے ۔