محمدیوسف نے اچانک اپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا

0
29

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے اور پاکستان کرکٹ کی خدمت کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا ہےکہ پاکستانی ٹیم کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

سابق قومی کرکٹر نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور لگن پر اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیم کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کی۔

Leave a reply