محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد

0
21

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں جے یو آئی کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے انکی رہائش گاہ پہنچے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تعریف ہے۔ میں نے اصولوں کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔

Leave a reply