محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

0
41

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش دوگنا کرنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل قذافی سٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

Leave a reply