محافظ یرغمال بنالیے گئے

0
86

گھوٹکی: (ہاٹ لائن نیوز) گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو نے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیاہے ۔

پولیس کے مطابق خان پور سہنجرو بزدار میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس تعاقب کرتے ہوئے سہانجرو پہنچی تو ڈاکوؤں نے محاصرہ کرلیا۔ محاصرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، گھوٹکی پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ہے۔

Leave a reply