ہاٹ لائن نیوز : سی ٹی ڈی اہلکار مبینہ طور پر شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنے میں مصروف ہیں، اغوا کار نے رہا ہونے کے بعد ویڈیو بیان جاری کردیا۔
سہراب گوٹھ کے رہائشی گل محمد نے اپنے مبینہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دو روز قبل سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے اسے اور اس کے دوست کو بورڈ آفس کے قریب سے اغوا کیا اور 333000 روپے تاوان وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔
گل محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز میں اور میرا دوست محمد نور موٹرسائیکل پر بورڈ آفس کے قریب موٹرسائیکل میں پیٹرول بھرنے کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک ایک پولیس موبائل اور موٹر سائیکلوں پر سادہ کپڑوں میں لوگ ہمارے قریب آکر رک گئے۔
سادہ لباس اہلکاروں نے ہمارا چہرہ قمیض سے ڈھانپ کر ہمیں اغوا کر لیا، بعد ازاں انہوں نے دونوں دوستوں کو الٹا کر کے ہم پر بہت تشدد کیا۔ پہلے ہم سے یہ کہا گیا کہ گھر والوں سے فون کرکے 30 لاکھ روپےمنگواؤ پھر 3 لاکھ روپےمنگوانےکا کہاورنہ ہینڈگرنیڈ رکھ کربند کردینے کی دھمکی دی۔
اپنے بیان میں مبینہ متاثرہ نے کہا کہ وہاں موجود ایک سادہ لباس اہلکار نے اسے بتایا کہ یہ سی ٹی ڈی گارڈن ہے جب کہ گھر سے پیسے لانے والے دوست کو کہا گیا کہ وہ پیسے لے کر سی ٹی ڈی گارڈن لے آؤ۔ بعد ازاں اہلکاروں نے ہمیں کہا کہ جلدی سے یہاں سے چلے جائیں اور ایسے چلے جائیں جیسے ہم کسی سے ملنے آئے ہیں گل محمد نے کہا کہ اغوا کاروں کے سامنے آنے پر شناخت کر لیں گے۔