ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس اہلکاروں کےشہری کو اغوا کرکے اہل خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کے شہری کو اغوا کرکے تاوان مانگنے میں ملوث 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر بخت نصر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے 29 نومبر کو شہری کو اغوا کیا اور اہل خانہ کو دھمکیاں دیتے رہے۔ اغوا میں ملوث اہلکاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ڈکیتی میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں نے ٹیپو سلطان روڈ پر ملزمان سے تیل سے بھری گاڑی چوری کر لی تھی۔
واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔