محافظوں کا جسمانی ریمانڈ ؛ وجہ کیابنی ؟

0
240

 

ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں شہری کے اغوا اور بھتہ خوری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی پولیس کے پانچ گرفتار ملازمین کو3 روزہ جسمانی ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے بطور ڈیوٹی جج شہری پرتشدد اغوا اور بھتہ خوری کے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ملزمان میں اے ایس آئی تسنیم، ہیڈ کانسٹیبل محمد بلال ، ہیڈ کانسٹیبل مبشر رحمان، کانسٹیبل شکیل احمد ، کانسٹیبل عدیل احمد شامل ہیں۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے شہری سیف الرحمان کو غیر قانونی حراست سے رہا کرانے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a reply