محافظوں نےبینک مینجر کولوٹ لیا

1
156

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز)سچل پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو لوٹنے والے 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او نور محمد شیخ کے مطابق 3 اکتوبر کی رات نجی بینک کا منیجر جنید گاڑی میں سوار تھا جب کہ گاڑی میں ایک خاتون بھی موجود تھی اور وہ ملیر کینٹ جانے والی سڑک پر کھڑی تھی۔ پولیس اہلکار انہیں دیکھ کر رک گئے اور ان سے بات چیت کرنے لگے۔

اس دوران انہوں نے کار کی تلاشی لی تو بینک منیجر سے لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد ہوا جبکہ پولیس اہلکاروں نے موبائل فون، 6000 روپے برآمد کر لئے ، کچھ دیر بعد پولیس اہلکار واپس آئے اور پرفیومز ، فون اور اسلحہ واپس کر گئے لیکن پیسے واپس نہیں کئے ۔

مدعی نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا اور رپورٹ درج کرانے تھانے آیا جس پر فوری طور پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے 2 اہلکاروں عبدالرحمان اور زبیر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر 3 اہلکار مفرور ہیں۔

1 comment

  1. sklep online 24 March, 2024 at 17:37 Reply

    You are in point of fact a just right webmaster.
    This web site loading speed is amazing. It seems that you’re doing any distinctive trick.
    In addition, the contents are masterpiece. you have done a
    magnificent task on this matter! Similar here: e-commerce
    and also here: Dobry sklep

Leave a reply