مجھے کیوں کاٹا ، لڑکی نے چوہے کو کاٹ لیا

0
380

ہاٹ لائن نیوز : چوہے کے انگلی پر کاٹنے کے بعد چین میں لڑکی نے چوہے کو کاٹ کر بدلہ لے لیا۔

18 سالہ چینی لڑکی کو یونیورسٹی میں چوہے نے کاٹ لیا، جس پر وہ شدید غصے میں آگئی اور انتظامیہ سے شکایت کرنے کے بجائے خود ہی بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی نے چوہے کو پکڑ کر اس کا سر دو سے تین بار اس قدر زور سے کاٹا کہ چوہے کے سر پر دانتوں کے نشان پڑ گئے اور چوہا مر گیا۔

بعد ازاں چوہے کے کاٹنے سے لڑکی کے ہونٹوں پر بھی چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں اسے معمولی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

Leave a reply