متعدد لیگی رہنما آئی پی پی میں شامل

0
82

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور پی پی 149 یوسی 167 سے صدر مسلم لیگ ن نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رہنما محمد شعیب صدیقی سے مختلف وفود نے آئی پی پی پارٹی سیکرٹریٹ لاہور ڈویژن میں ملاقات کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر حافظ محمد سلیم، محمد اشرف طاہر خورشید احمد ، رانا زاہد اور دیگر نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

یوسی 43 سے عمران خان سمیت عوامی نمائندے بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔

Leave a reply