متحدہ عرب امارات : گاڑیاں برف میں پھنس گئیں
ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات میں ژالہ باری اور بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔
پیر کو دبئی شہر میں شدید ژالہ باری اور بارش کے باعث حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔
جبکہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے دبئی میں موسم کی پیشن گوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔