86

متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں، الیکشن کب ہوں گے ؟ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( ہاٹ لائن ) ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں ، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم کریں گے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین
ہو گیا کہ حکومت رخصت ہو رہی ہے ، متحدہ اپوزیشن شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر فیصلے نہیں کرتی ، عمران خان اور شیخ رشید کو رخصت کرنا ہوگا، الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے ، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ دینے کے حق میں ہے ، ہم مشاورت کے ساتھ ریفارمز کے حق میں ہیں ، اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز ک رکے انتخابی اصلاحات کیسے ممکن ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے بھی 37 آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے ہیں ۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عالمی قوتیں کون ہیں، امریک اور یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی ، آپ نے امریکہ کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا ، کشمیرکو بھارت کے حوالے کر دیا، امریکہ کی ایماء پر اپ نے سی پیک بند کر دیا ، سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا ، پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ عالمی سازش کیسے ہے ، آپ تو ان کے غلام ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں