متاثرین نے نگران وزیر اعلیٰ کا غصّہ عملے پر اتار دیا
دیپالپور : ( ہاٹ لائن نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے بعدسیلاب متاثرین نے اپنا غصہ ماتحت عملے پر نکال دیا ، اٹاری میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے خیمے واپس لے جانے پر متاثرین غصے میں آگئے اور پولیس و دیگر عملے پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق متاثرین نے پولیس اہلکاروں اور میونسپل کمیٹی کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری خیمے بھی چھین لیے ۔
بعد ازاں پولیس نے چھینے جانے والے سرکاری خیمے بھی برآمد کرلیے جب کہ تشدد کرنے والے افراد اور مزید خیموں کی تلاش جاری ہے ۔