ماہرہ خان کیوں معافی مانگیں ؟

0
105

ہاٹ لائن نیوز : رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ نفرتیں ختم کرنے کے لیے اداکارہ ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں ہیں لیکن وہ اس سے نفرت کرتے ہیں جو انہوں نے کیا۔

ناراضگی ختم ہوتی ہے نفرت نہیں۔ نفرت ختم کرنے کے لیے ماہرہ خان کامعافی مانگنا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کی عزت کی تو وہ ماہرہ خان ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو ماہرہ مجھے فون کر کے وضاحت طلب کر سکتی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

خلیل الرحمان قمر نے بھی اداکارہ مہوش حیات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مہوش کو فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں کاسٹ کرنے کی بہت کوشش کی اور انہوں نے مجھے اپنی ہی فلم کاف کنگنا میں کام کرنے سے منع کیا۔ اگر کوئی مصنف کی عزت نہیں کرے گا تو میں بھی اس کی عزت نہیں کروں گا۔

Leave a reply