ہاٹ لائن نیوز: ماہرہ خان نے حالیہ سپر اسٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو اپنا رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔
حال ہی میں لندن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ شو منعقد ہوا۔ ماہرہ خان نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ شو میں شرکت کی۔
میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور ان کے شوہر سلیم کریم میں سب سے زیادہ رومانوی کون ہے؟
اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کرنے کے لیے اسکرپٹ کی ضرورت ہے لیکن میرے شوہرکو اسکرپٹ کی ضرورت نہیں۔ اسی لیے میرے شوہر سلیم کریم ان تینوں ستاروں سے زیادہ رومانوی ہیں۔