ماہرہ خان نےنئےسفر کاآغاز کردیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں ان دونوں کو جذباتی انداز میں ایک دوسرے کے قریب دیکھا جاسکتا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ماہرہ نے آئیوری لہنگا ملبوس کیا ہے اور وہ دولہا کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم کریم نے سیاہ شیروانی زیب تن کر رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار شروع کردیا ہے۔
رواں سال اگست کے مہینے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں منسلک ہو جائیں گی ۔
تاہم اس خبر کے بعد ماہرہ خان کی ٹیم کی رکن اور مینیجر انوشے طلحہٰ خان نے ان خبروں کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دے دیا تھا۔
2007 میں ماہرہ خان نے علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009 میں ان کے ہاں بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 2015 میں اس جوڑے میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ دو برس پہلے ماہرہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کیا تھا۔
Wow, fantastic blog layout! How long have you been blogging
for? you made blogging glance easy. The entire glance of your site is magnificent, as smartly
as the content material! You can see similar here ecommerce