ماں نومولود کو قبرستان چھوڑ کر فرار

0
53

ہاٹ لائن نیوز : ڈوگراں خانقاہ میں بچے کو جنم دینے کے بعد سنگدل ماں اسے مقامی عیسائی قبرستان میں چھوڑ کر غائب ہو گئی۔

صفدرآباد کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں میاں علی روڈ پر واقع مسیحی قبرستان میں نامعلوم سنگدل ماں اپنے نومولود بچے کو چھوڑ کر بھاگ گئی۔

15 کو راہگیروں کی اطلاع پر مقامی پولیس نے بچے کو تحویل میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یا تو کسی نے یہ حرکت گناہ چھپانے کے لیے کی ہے یاپھر غربت سے تنگ ماں قبرستان میں رکھ کر غائب ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو گود لینے کے لیے لوگوں کی قطار لگی ہوئی ہے تاہم تفتیش جاری ہے ، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

Leave a reply