ماں بیٹی کاقاتل کون ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز ) لاہور میں فیکٹری ایریا میں نوجوان بیٹی اور اس کی ماں کا قاتل پکڑا گیا۔ ملزم شخص نے ایک روز قبل اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق 50 سالہ شکیلہ اور 20 سالہ علیشبا کی لاشیں ایک روز قبل گھر کے گراؤنڈ فلور سے ملی تھیں ، پولیس نے نعشیں مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی تھی ۔
20 سالہ علیشبہ کے والد عبدالرشید کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا تھا ، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
مقتولہ علیشبا ایف ایس سی کی طالبہ تھی، پولیس نے مقتولہ شکیلہ کے داماد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیاہے ۔