ماچس کی تیلیوں سے بنا ایفل ٹاور

ہاٹ لائن نیوز : 8 سال کی محنت کے بعد 700,000 سے زائد ماچس کی تیلیوں سے بنے ایفل ٹاور نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر لیا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے رچرڈ پلوڈ نے 7.2 میٹر اونچا ایفل ٹاور ماچس کی تیلیوں سے بنایا۔
اس طرح انہوں نے ماچس کی سٹکوں سے بنے بلند ترین ٹاور کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
رچرڈ پلوڈ کیمطابق، انہوں نے 8 سالوں میں 4,200 گھنٹے کام کیا اور ٹاور کی تعمیر کے لیے 7لاکھ6,000 سے زیادہ ماچس کی سٹکیں استعمال کیں۔ اس ٹاور کو بنانے میں 23 کلو گرام گلو بھی استعمال کیا گیا۔