27

مالی سال 2022،کراچی کی بڑی کمپنیوں سے کتنے روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول ؟

مالی سال 2022 میں کراچی کی بڑی کمپنیوں سے 1595 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول ہوا ہے۔ ایف بی آر کراچی لارج ٹیکس آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق مالی سال 2021 کے مقابلے مالی سال 2022 میں کراچی کی بڑی صنعتوں سے ٹیکس وصولی 42 فیصد زائد رہی۔ مالی سال 2022 میں لارج ٹیکس وصولی 1595 ارب روپے رہی جبکہ مالی سال 2021 میں کراچی کی بڑی کمپنیوں سے 1224 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔
مالی سال 2022 میں ٹیکس وصولی ہدف سے 146 ارب روپے زائد وصول ہوئی۔ ایف بی آر کے مطابق صرف جون 2022 میں بڑی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی 196 ارب روپے رہی جبکہ جون 2022 میں بڑی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 170 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں