سوشل میڈیا پر چند نوجونواں کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک پر مختصر ویڈیو بنانے کے لیے جنگلات میں آگ لگائی اور پھر اپنی ویڈیو بنانے کے بعد وہاں سے چل پڑے۔
اسلام آبادین نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک لڑکی کو ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے عقب میں آگ لگی ہوئی ہے ۔
دراصل یہ مارگلہ کی پہاڑیاں ہیں جہاں نوجوان لڑکی نے اپنی ماڈلنگ کی خاطر جنگلات میں آگ لگائی۔
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی خاتون نامور ٹاک ٹاکر ’ڈولی‘ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔
ڈولی ایک معروف فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں انہیں 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کیا ہے جبکہ اُن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس ہیں۔
ٹک ٹاکر کے پاس ’ڈولی گرل فیشن‘ کے نام سے ملبوسات کی ایک آفیشل لائن ہے جو موسمی فروخت، وزن میں کمی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور کاسمیٹک اشیاء بھی پیش کرتی ہے۔
اس کے علاوہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی
اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز پر دو نوجوانوں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کی تلاش جا ری ہے جب کہ ، نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور اب ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/Cdqra9UoWk9/?utm_source=ig_embed&ig_rid=9a487f50-6b2e-4dd9-a918-5b000c0bf17d