مارشل آرٹ کی کھلاڑی نےاسلام قبول کرلیا

0
73

واشنگٹن: (ہاٹ لائن نیوز) امریکہ کی 35 سالہ ایم ایم فائٹر امبر لیبروک نے اسلام کی سچی تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمۂ توحید پڑھ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی مشہور ایم ایم فائٹر امبر لیبروک اپنے استاد مجید حمید کی مدد سے اسلام سے متعارف ہوئیں اور انہوں نے تمام دینی معلومات بھی ان سے ہی حاصل کی ہیں۔

امبر لیبروک نے اسلام قبول کر کے اپنے نئے سفر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلوں میں ناکامی کی وجہ سے مایوس ہو گئی تھی ، دل بھی ہر وقت اداس اور پریشان رہتا تھا۔ ہر طرف اندھیرا دیکھائی دیتا تھا اور امید کی بھی کوئی کرن نظر نہیں آرہی تھی۔

ان حالات میں مجید بھائی نے مجھے اسلام سے متعارف کروایا۔ جیسے جیسے میں احکام الہی کو سمجھتی گئی مجھے توانائی اور حوصلہ ملا۔ مجھے ایک ایسی روشنی ملی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کر دیا۔

امبر لیبروک نے رواں سال جولائی میں اسلام قبول کیا تھا تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر احساسات کو اب شیئر کیا ہے۔ وہ باجماعت نماز ادا کرنے کیلئے ہر جمعہ کو اسلامی سینٹر جاتی ہیں اور وہاں وہ دینی تعلیمات سیکھتی ہیں۔

Leave a reply