لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے کرسمس پر شاپنگ سینٹرز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات بارہ بجے تک اجازت دیدی ۔
عدالت نے رائس ملز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا اور بند روڈ سے ملحق سروس کھولنے کا حکم دیدیا
عدالت نے سانس ایپلیکیشن پی ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا
عدالت نے پی آئی ٹی بی کو پی ڈی ایم اے کی معاونت کی ہدایت کر دی
عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کا واسا کے ساتھ نالوں کی صفائی میں تعاون نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا ،اور آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے احکامات پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں ۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل تاریخ 22 دسمبر ہے ، ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟سموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں ، ایل ڈی اے پراجیکٹس کیلئے باہر سے کنسلٹنٹ لئے جائیں تو بہتر ہے ، گاڑیوں اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں انڈیا اور دوسرے ممالک بہت آگے ہیں ، انجینئرنگ یونیورسٹی اور لمز یونیورسٹی کے طلباء کو ٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے شامل کیا جاسکتا ہے ، روف ٹاپ گارڈننگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔