مائی لارڈمجھے زہرپینے دیں؟

0
156

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) زہر پینے کی اجازت دی جائے ، شہری کی درخواست پر فیصلہ جاری ۔

زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست پر جسٹس راحیل کامران شیخ کا بڑا فیصلہ آ گیا ۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے زہر پینے کی اجازت مانگنے والی شہری کی درخواست خارج کردی ۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 284 کے تحت اگر کوئی شخص زہر کا استعمال کرے یا انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالے تو اسے چھ ماہ تک قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے ،سیکشن 336 اے کے تحت انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنا جرم ہے ، عدالت ایسے کسی کام کی اجازت نہیں دے سکتی جو خطرناک بھی ہو اور قانون کے خلاف بھی ہو، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے تحت کوئی فرد اپنی زندگی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ،درخواست گزار بذات خود کینسر کا مریض نہیں ہے ، بھارت سے بہت ممالک میں انتہائی بیمار اور تکلیف کے مریضوں کو اپنی جان ختم کرنے سے حوالے عدالتی تحفظ حاصل ہے ، انڈیا سمیت مختلف ممالک میں انتہائی بیمار مریضوں انستھیزیا کے ذریعے عزت وتکریم سے جان دینے کا حق حاصل ہے۔

Leave a reply