مائع پیٹرولیم گیس پاکستان پہنچ گئی

0
102

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس پاکستان پہنچ گئی۔

روسی سفارت خانے کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کوروس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی فراہم کردی گئی ہے۔

روسی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس ایران کے سرخس اکنامک زون کے راستے سے پاکستان پہنچائی گئی ۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مائع پیٹرولیم گیس کی دوسری کھیپ کی منتقلی کے حوالے سے مشاورت ابھی جاری ہے ۔

Leave a reply