لیگی رہنما کی قسمت کا فیصلہ سنادیاگیا

0
211

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایم پی اے نزیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ۔

عدالت نے نزیر چوہان سمیت دیگر کے خلاف کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔

عدالت نے نزیر چوہان انکے صاحبزادے سعد نزیر سمیت آٹھ ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا ۔

نزیر چوہان کی جانب سے وکلا خواجہ وسیم عباس اور عمران ہمائیوں چیمہ نے دلائل مکمل کیے ۔

عدالت نے کیس میں آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ، علی حسنین سب انسپیکٹر، قمر ساجد انسپکٹر اور محرر قاسم نے اپنے بیانات عدالت کے سامنے ریکارڈ کروائے ۔

ملزمان نزیر چوہان ، سعد نزیر ، عابد علی ، رفاقت علی ، حافظ رضوان ، قاسم ، فیصل مقبول اور قمر عباس پیش ہوئے ۔

Leave a reply