لیگی رہنما عابد شیر علی مشکل میں

0
142

ہاٹ لائن نیوز : ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنماء عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ۔

ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی ۔

حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عابد شیر علی حلقہ این اے 102 فیصل آباد سے امیدوار ہیں،کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروایا گیا حلف نامہ جھوٹ پر مبنی ہے،حلف نامہ میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمہ کی تفصیلات چھپائی گئی ہیں،عابد شیر علی پر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 1072/22 درج ہے،لہذا ٹربیونل آر او کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply