
ہاٹ لائن نیوز : معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا کی چند روز قبل منگنی کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب ان کی منگنی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
امریکہ کی مشہورگلوکارہ لیڈی گاگانے اپنے بوائے فرینڈ ٹیک انویسٹرمائیکل پولانسکی کیساتھ منگنی کر لی ہے۔
یہ خبر لیڈی گاگا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آئی جس میں وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے دوران پولانسکی کو فرانسیسی وزیر اعظم گیبریل ایٹل سے اپنے منگیتر کے طور پر متعارف کراتے ہوئے نظر آئیں۔