ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں تین نابینا بھائیوں کےگھر کابجلی کا میٹر اتارنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نےلیسکو اور نیپرا کے زمہ دار افسروں کو ریکارڈ سمیت پیش ہونیکا حکم دےدیا۔عدالت نے درخواست پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔
جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نےسعیداحمد سمیت تین نابینابھائیوں کی درخواست پرسماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزاروں نے شفیق آباد کے علاقے میں گھر خریدا ، جنوری میں گھر پر نیا بجلی میٹر لگوایا، جبکہ لیسکو حکام نے فروری میں گھر کا میٹر اتار لیا، لیسکو نے تین لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ ہونے کے الزام پر بجلی کامیٹر اتاردیاپہلا مالک مکان بجلی بل نہ دینے پر ڈیفالٹر ہے، لیسکو نے سابق مالک مکان کو پکڑنے کےبجائے میٹر اتار لیا۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لیسکو کو بجلی میٹر لگانے کا حکم دیا جائے۔