ممبئی: (ہاٹلائن نیوز )بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز کا کہنا ہے کہ کاش وہ 20سال جوان ہوتیں تو احسن خان کے ساتھ کام کرتیں۔
بھارت کی مشہور اداکارہ ممتاز عسکری بھی پاکستانی اداکار احسن خان کی مداح نکلیں،اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹیلی ویژن اسکرین پر احسن خان اور عائشہ عمر کی آنے والی فلم ’رہبرا ‘کا ایک گانا سنتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ممتاز عسکری احسن خان کا گانا دیکھ کر کہتی ہیں کہ ’’واہ تم کتنے ہینڈسم لگ رہے ہو کاش میں 20 سال جوان ہوتی‘‘۔
https://www.instagram.com/galaxylollywood/?utm_source=ig_embed&ig_rid=dac44bbc-a720-4e84-9548-497aac4fd81e
اس ویڈیو میں احسن خان کو دکھایا تو نہیں گیا مگر احسن خان اس وقت وہاں موجود ہیں اور ان کے ہنسنے کی آواز سنی جا سکتی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ممتاز عسکری کے ساتھ وہیں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم رومانوی کامیڈی فلم ’’رہبرا‘‘ 24 جون کوملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔