لکی مروت میں سی۔ٹی۔ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی

0
76

لکی مروت میں سی۔ٹی۔ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی

سی۔ٹی۔ڈی نے لکی مروت پولیس کے ساتھ مل کر حرم تلہ کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کیا اور تین مطلوبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق ٹی۔ ٹی۔ پی کے ٹیپو گل گروپ سے ہے، اور وہ سی۔ ٹی۔ ڈی کے وحید اللہ، انور شیر اور ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔

پولیس نے دہشت گردوں کی شناخت وسیم اللہ، قدرت اللہ اور ہجرت اللہ کے نام سے کی ہے، دہشت گرد لکی مروت کے علاقے حرم تلہ کے رہائشی تھے، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد بنوں سی۔ ٹی۔ ڈی اور پولیس پر حملوں سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھے۔

Leave a reply