لکی مروت میں سرکاری اہلکار پر حملہ

0
254

ہاٹ لائن نیوز : لکی مروت میں سپگمائی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے ڈی ای او لکی مروت کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم ڈی ای او الیاس محفوظ رہے۔

ڈی ای او الیاس کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ دفتر جا رہے تھے۔

فائرنگ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Leave a reply