لٹیرے بنے محافظ
کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) کراچی میں گاڑی چھیننے کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے بھیس میں ڈاکو گلشن معمار سے نئی کار لے اڑے۔ ذرائع کے مطابق پولیس بھیس میں ملزمان وائٹ کرولا میں سوار تھے ، گاڑی پر پولیس لائٹ بھی لگی ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو گلشن معمار سے کار چھین کر گلشن اقبال پہنچے ہے تھے کہ کار میں سے پیٹرول ختم ہوگیا۔
ملزمان نے اپنے ایک ڈاکو ساتھی کو پیٹرول لینے کے لیے بھیجا اور خود کار میں بیٹھے وہیں انتظار کرتے رہے۔
پیٹرول ڈلوانے کے بعد ڈاکو 2 گھنٹے تک کار ڈرائیور کو شہر میں گھماتے رہے۔
دو گھنٹے بعد ملزمان کار ڈرائیور کو گلشن اقبال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ واردات کو 2 روز گزر چکے ہیں لیکن پولیس تاحال ملزمان کو نہیں پکڑ سکی ۔