22

لوٹوں کو بتا رہے ہیں آپ کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گے، یاسمین راشد

صدر وسطی پنجاب پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لوٹوں کو بتا رہے ہیں آپ کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وقت ختم ہونے کے بعد جمع کرائے، ان کے خلاف اعتراضات جمع کرائے ریٹرننگ آفیسرز نے انہیں طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں ضمنی الیکشن پرانی لسٹوں پر ہونے چاہیئے، نئی فہرستیں تو ابھی مرحلہ وار تیار ہورہی ہیں، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی فراہمی کا وعدہ کیا، ووٹرز کو وہیں ووٹ کاسٹ کرنا ہے جہاں 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر حلقے میں 2 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں ممکن نہیں ہےکہ ہر ووٹر تک، یہ الیکشن اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس الیکشن میں لوٹوں خلاف لوگوں نے نکلنا ہے، چیف الیکشن کمشنر پرانی انتخابی فہرستوں کو مہیا کرنے میں کردار ادا کریں۔ صدر وسطی پنجاب پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ڈی سیٹ ہونے والے تو صادق و امین نہیں رہے، لوٹوں کو بتا رہے ہیں آپ کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں