لندن میں اہم ملاقاتیں جاری

6
213

لندن: ( ہاٹ لائن نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں ملاقات ہوئی ہے ، جس میں دونوں راہنماؤں نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی ہے ۔

سابق وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور پاکستان کو درپیش معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عام انتخابات کے علاؤہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نےگورنر سندھ کامران ٹیسوری کے فلاحی کاموں سے میاں محمد نوازشریف کو آگاہ کیا۔

نواز شریف کی جانب سےگورنر سندھ کے مفت آئی ٹی کورسز اور دیگر فلاحی کاموں کی تعریف کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ معاشی صورت حال سے نمٹنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہے ، کوئی بھی ایک پارٹی ملک کوان حالات سےنہیں نکال سکتی ۔

6 comments

  1. ecommerce 14 March, 2024 at 13:21 Reply

    I don’t know if it’s just me or if perhaps everybody
    else encountering problems with your blog. It looks like some
    of the text on your posts are running off the screen. Can someone
    else please comment and let me know if this is happening to
    them as well? This may be a problem with my browser because I’ve had this happen before.

    Appreciate it I saw similar here: E-commerce

Leave a reply